ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / مڈکیری میں کھسکتی  قومی شاہراہ سے  سواریوں کو خطرہ

مڈکیری میں کھسکتی  قومی شاہراہ سے  سواریوں کو خطرہ

Wed, 07 Aug 2019 20:07:50    S.O. News Service

مڈکیری :7؍اگست   (ایس اؤ نیوز)ضلع میں گزشتہ دو روز سے  برستی موسلا دھار بارش کے نتیجےمیں مڈکیری کے تالتّے منے کراس پر مڈکیری ۔ منگلورو قومی شاہراہ 275کے کھسکنے کو لےکر  پھر ایک بار خطرہ پیدا ہوگیا ہے کیونکہ گزشتہ سال بھی جس مقام پر شاہراہ کھسکی تھی وہیں پر دوبارہ مٹی کا بہہ رہی ہے۔

ڈی_سی،ایس_پی_،سی_ای_او.jpgگزشتہ سال شاہراہ کھسکنےپر ایم۔ سیانڈ ملا کر عارضی طورپر شاہراہ کی درستی کی گئی تھی۔ مگر تیز رفتار کی بارش سے نیچے رکھے ہوئے ریت کے تھیلے بہہ گئےہیں۔ فی الحال سواریاں سنپاجے ، سلیا کے ذریعے دکشن کنڑا ضلع میں آجارہی ہیں۔ کورگ کی ڈپٹی کمشنر انیس کنمنی جائے ، ایس پی سُمن ڈی پی اور ضلع پنچایت سی ای اؤ کے لکشمی پریا سیلاب سے متاثرہ  آئیکولے، نلیا ہدیکیری اور کرڑی گوڈو دیہات کا دورہ کرتےہوئے معائنہ کیا ہے۔


Share: